ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / بی جے پی ایم پی،ایم ایل اے سے نوٹ بند ی کے بعد اکاؤنٹس سے لین دین کی تفصیلات طلب

بی جے پی ایم پی،ایم ایل اے سے نوٹ بند ی کے بعد اکاؤنٹس سے لین دین کی تفصیلات طلب

Tue, 29 Nov 2016 21:23:55  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، 29/نومبر (ایس او نیوز آئی این ایس انڈیا) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج بی جے پی کے تمام ممبران پارلیمنٹ، ممبران اسمبلی سے کہا ہے کہ وہ 8/نومبر سے 31/دسمبر کے درمیان اپنے بینک اکاؤنٹس کے لین دین کی تفصیلات یکم نومبر 2017تک بی جے پی صدر امت شاہ کو سونپ دیں۔ وزیر اعظم نے 8/نومبر کو بڑے نوٹوں کے چلن کا باہر کرنے کے فیصلے کا اعلان کیا تھا۔مودی نے یہ ہدایت بی جے پی پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ میں دی۔قابل ذکرہے کہ اپوزیشن پارٹیاں یہ الزام لگاتی رہی ہیں کہ نوٹ بند ی کے فیصلے کو اعلان سے پہلے بی جے پی کے کچھ لیڈروں اور قریبی لوگوں کو مخصوص طریقے سے لیک کیا گیاتھا۔وزیر اعظم نے بی جے پی پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ میں کہا کہ انکم ٹیکس ترمیمی بل بلیک منی کو سفید کرنے کے لیے نہیں بلکہ غریبوں سے لوٹی گئی رقم کا استعمال ان کی فلاح و بہبود کے لیے کرنے کے واسطے ہے۔کل لوک سبھا میں پیش کئے گئے انکم ٹیکس ترمیمی بل کے بارے میں یہ الزام لگایا جا رہا ہے  کہ یہ بلیک منی کو سفید کرنے میں معاون ہو گا۔مودی نے کہا کہ ترمیمی قانون عوامی فلاح و بہبود کے راستے سے غریبوں کی فلاح و بہبود کے پروگرام کے واسطے ہیں۔قابل ذکر ہے کہ وزیر اعظم کی رہائش گاہ لوک کلیان مارگ پر واقع ہے جسے پہلے ریس کورس مارگ کہا جاتا تھا۔مودی کا حوالہ دیتے ہوئے پارلیمانی امور کے وزیر اننت کمار نے کہا کہ یہ بل بلیک منی کے خلاف حکومت کی جنگ کا حصہ ہے۔غریبوں کے لیے فلا حی منصوبے کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت اس منصوبہ کے تحت غریبوں کو بنیادی سہولیات کی فراہم کرانے، صحت کی سہولیات، تعلیم اور پینے کا پانی وغیرہ مہیا کرانے کے لیے  فنڈ کا استعمال کرے گی۔مودی نے کہا کہ حکومت ہندوستان کو کیش لیس معاشرہ بنانے کے لیے کام کررہی ہے۔انہوں نے ڈیجیٹل، موبائل معیشت بنانے کی اپنی کوششوں کو سبھی کی طرف سے حمایت دینے کی اپیل کی۔پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ میں بی جے پی صدر امت شاہ نے پارٹی ممبران پارلیمنٹ سے کہا کہ وہ اپنے اپنے علاقے کی پنچایتوں، میونسپل کارپوریشنوں اور دیگر مقامی اداروں کے کاروباریوں کی کیش لیس لین دین کا راستہ اختیار کرنے کے لیے حوصلہ افزائی کریں۔پارلیمنٹ میں نوٹ بند ی کو لے کر جاری تعطل کے بارے میں پوچھے جانے پر اننت کمار نے کہا کہ حکومت سرمائی اجلاس کے پہلے دن سے ہی بحث کے لیے تیار ہے اور اگر اپوزیشن چا ہے گا تو وزیر اعظم دونوں ایوانوں میں بحث میں مداخلت کو تیار ہیں۔لوک سبھا میں اپوزیشن ووٹ کی تقسیم کی شق والے ضابطہ 56کے تحت بحث کرانے کا مطالبہ کر رہا ہے جبکہ حکومت کو یہ منظور نہیں ہے اور وہ ضابطہ 193کے تحت بحث پر زور دے رہی ہے۔


Share: